پاکستانتازہ ترین

نواز شریف اور زرداری سر جھکا سکتے ہیں، ہم نہیں: مولانا فضل الرحمان

پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے معاملات کو سلجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مردان میں دستور اسلام کانفرنس سے خطاب

مردان (ویب ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے معاملات کو سلجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آج عالمی ممالک ہماری سرزمین پر بیٹھ کر دنیا کے لیے امن چاہتے ہیں۔
مردان میں دستور اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں جو کردار ادا کیا ہے ہم برسوں سے اس کےمتقاضی تھے، آج ہماری جدوجہد رنگ لے آئی ہے، ہم پاکستان کو اسی مقام پر دیکھنا چاہتے تھے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرب کی سرزمین پر ایک دہشتگرد اور ناجائز ریاست ہے جو کئی سال سے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں بالکل نہیں ہیں، ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اسرائیل کا ایران تک پہنچ جانا پاکستان کے دروازے پر دستک دینا ہے، پاکستان کے عوام اور امت مسلمہ مودی اور یہودی کے گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری سر جھکا سکتے ہیں، جے یو آئی سر نہیں جھکا سکتی، حکومت دھاندلی سے لی گئی ہے، ایسی حکومت مانتا ہوں نہ اس کی پیروی کروں گا، جس طرح جعلی نوٹ نہیں چلتا اس طرح جعلی حکومت بھی نہیں چلتی، مارکیٹ میں قیمت نہیں ہوتی، بے قیمت لوگ ہم پر مسلط کر دئیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button