پاکستانتازہ ترین

پختونخوا: فورسز کی 2کارروائیاں، 13خوارج ہلاک :پولیس چوکی پر حملہ ناکام، 2 دہشتگرد مارے گئے

شرپسندوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد، مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری

راولپنڈی، پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں میں13خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ کی گئی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 13دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پہلی کارروائی کی گئی جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا۔ اِسی طرح سکیورٹی فورسز کی ضلع کرم میں ایک اور کارروائی میں 5خوارج مارے گئے، شرپسندوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اِن علاقوں میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ مزید برآں میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے رات گئے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا، جس کے بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 2خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا ایک جوان بھی معمولی زخمی ہوا۔ دریں اثنا بنوں سینٹرل جیل کے چیکنگ پوائنٹ پر موجود پولیس جوانوں پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا، تاہم واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button