پاکستانتازہ ترین

خیبر پختونخوا میں فورسز کے آپریشنز، 4دہشتگرد ہلاک

کارروائیاں ڈی آئی خان اور مہمند میں کی گئیں، وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد،ڈیرہ اسماعیل خان،گوادر (ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 3 اور 4 جون کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد مارے گئے۔ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع مہمند میں کیا گیا جہاں سکیورٹی فورسز نے مہارت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشتگردوںکے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔دوسری طرف جنوبی وزیرستان وانا رعزائی بازار میں کرفیو کے دوران رکنے کا اشارہ کرنے پر مشکوک افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔
ادھر گوادرکے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد 4پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسلحہ سمیت اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ایک زمیاد گاڑی میں سوار غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے افغان باشندوں کو روکا تھا جس کی اطلاع فوری طور پر انچارج کنٹانی اے ایس آئی مصدق علی کو دی گئی جنہوں نے گاڑی میں سوار افراد کو تھانہ منتقل کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد چاروں اہلکاروں سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button