پاکستانتازہ ترین

جو سڑکیں وفاق کو بنانا ہیں وہ سندھ نہیں بنا سکتا، بلاول بھٹو

قائم مقام صدر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، عالمی و قومی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جو سڑکیں وفاق کو بنانا ہیں وہ سندھ حکومت نہیں بنا سکتی۔ بلاول بھٹو نے ایوان صدر میں سفیروں کو سندھ میں ترقی پر بریفنگ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلی بار الیکٹرک بسیں لائے، خواتین کے لیے پنک بس سروس متعارف کرائی، سندھ کے مواصلاتی انفرا سٹرکچر کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے سندھ حکومت نے پچاس ہزار کلو میٹر سڑکیں بنائیں۔
دوسری جانب بلاول بھٹو سے قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی، جس میں عالمی اور قومی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
بلاول بھٹو اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے پاک، برطانیہ تعاون میں اضافے کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button