
لاہور( سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں سٹروک مینجمنٹ پروگرام سے فالج کے مریضوں کے لئے صحت مند زندگی کی نوید بن رہا ہے۔ پنجاب بھر میں ایک سال کے دوران 700 زائد مریض فالج کے حملے کے بعد صحت مند ہوئے۔
لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کی 70 شریفہ بی بی فالج کے خوفناک حملے کے بعد بروقت ہسپتال پہنچنے پر چند گھنٹے میں صحت یاب ہوئیں۔ 70سالہ شریفہ بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو دعائیں دیں۔ ٹھوکر نیازبیگ کی 70 سالہ شریفہ بی بی کو گزشتہ دوپہر کو فالج کا شدید حملے ہونے پر سروسز ہسپتال لایا گیا۔ فالج کے شدید حملے کے بعد جسم کا دائیں حصہ پوری طرح مفلوج ہوچکا تھا۔ فالج کے حملے کے بعد شریفہ بی بی کی زبان اور ہاتھ کی انگلیاں حرکت کرنے سے قاصر تھیں ۔
سروسز ہسپتال میں قائم سی ایم سٹروک مینجمنٹ سنٹر میں شریفہ بی بی کا فوری علاج معالجہ شروع کیا گیا۔ صوبائی سٹروک مینجمنٹ سنٹر میں شریفہ بی بی کو فالج کا لوتھڑا توڑنے والے جدید میڈیسن’’ٹی این کے‘‘ کا انجکشن لگایا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں مریضوں کو 3 لاکھ مالیت کا’’ٹی این کے‘‘ انجکشن مفت لگایا جارہا ہے۔ ’’ٹی این کے‘‘ انجکشن لگنے کے بعد شریفہ بی بی چند گھنٹے کے بعد بولنے کے قابل ہوگئی اور فالج سے متاثرہ اعضا پور ی طرح بحال ہوگیا۔
بزرگ مریضہ شریفہ بی بی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اقدام سے نئی زندگی ملی۔ شریفہ بی بی کے بیٹے نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کس منہ سے شکریہ ادا کریں، والدہ کوفالج سی بچائوکے لئے انجکشن نہ لگایا جاتا تو بقیہ زندگی میں معذوری کا سامنا کرنا پڑتا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 14 مراکز پر سٹروک مینجمنٹ سنٹر میں قیمتی ٹی این کے انجکشن مفت لگائے جارہے ہیں ۔
لاہور کے سروسز ہسپتال، جنرل ہسپتال، میو ہسپتال، نشتر ہسپتال ملتان اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں سٹروک مینجمنٹ سنٹرز کو پوری طرح فعال کر دیا گیا۔ راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، ڈی جی خان اور لیہ میں بھی سٹروک مینجمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سٹروک مینجمنٹ سنٹر کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی وسیع کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کی صحت ہماری ذمہ داری، علاج و معالجہ کی فری اور معیاری سہولت فراہم کرنا ہمارا عز م ہے۔
فالج کے مریض چار گھٹنے کے اندر اگر متعلقہ ہسپتال پہنچ جائے تو نہ صرف زندگی بچ جاتی بلکہ عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام نے ہزاروں خاندانوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لائی ہے۔
اب تک پروگرام کے تحت 64ہزار سے زاءد گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور پہلی قسط میں 1,21,480 قرضے جاری کئے جا چکے ہیں۔جلد 21,390 خاندانوں کو دوسری قسط فراہم کی جائے گی جبکہ 18,240 نئے منظور شدہ قرضہ جات بھی جلد جاری کئے جائینگے۔ پروگرام کے تحت اب تک 5 ارب 53 کروڑ روپے کی ریکوری مکمل کی جا چکی ہے، اور شفاف، تیز اور موثر عملدرآمد جاری ہے۔
شہر و دیہاتی علاقوں میںگھروں کی تعمیر مسلسل جاری ہے اور مستحق خاندانوں تک رسائی کیلئے صوبہ بھر میں دفاتر قائم ہیں۔آن لائن درخواست کا طریقہ کار بھی انتہائی آسان بنایا گیا ہے تاکہ ہر خاندان اپنا خواب اپنی چھت کے تحت حقیقت میں بدل سکے۔



