
کامیاب انسان وہ ہے جو نیت کا اچھا ہے۔ اچھی نیت کامیابی کی ضمانت ہے۔ اگر آپ کسی شخص کے بارے میں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آنے والے وقت میں یہ کس مقام پر ہو گا تو آپ اس کی نیت دیکھ لیں جیسی اس کی نیت ہو گی ویسا ہی اس کا مستقبل ہو گا۔ اچھی نیت کا ایک اور فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انسان کے ساتھ رب تعالیٰ کی مدد شامل حال ہو جاتی ہے جس وجہ سے اس شخص کا اپنی منزل تک پہنچنا آسان ہو جاتا ہے۔
کامیاب انسان وہ ہے جو ہمیشہ گولز سیٹ کرنا جانتا ہے۔ مگرGoal Setting کے حوالے سے ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ گول ہمیشہ بڑا ہونا چاہیے چھوٹے گولز انسان کو سست کر دیتے ہیں جبکہ بڑے گولز انسان کو جگا کر رکھتے ہیں۔ اگر آپکا گول 100 میں سے33 نمبر لینا ہے اور آپ کتاب پکڑکر پڑھنا شروع کرتے ہیں اور تھوڑا سا پڑھنے کے بعد آپکو نیند آجاتی ہے اور آپ کتاب رکھتے ہیں اور سو جاتے ہیں صبح 7 بجے آپکی آنکھ کھلتی ہے آپ اٹھ کر پڑھنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اندر سے آواز آئے گی کہ 100میں سے33 نمبر لینا کون سا مشکل کام ہے لہٰذا آپ دوبارہ سو جائیں گے اس کے برعکس اگر آپکا گول 100میں سے99نمبر لینا ہو گا تو اب جب آپکی آنکھ کھلے گی اور دل کہے گا کہ سردی بہت ہے سو جائو تو اندر سے ایک آواز آئے گی کہ وقت تھوڑا ہے اور کام زیادہ ہے اٹھو اور پڑھو۔ لہذا کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو ہمیشہ بڑا گول سیٹ کریں۔
کامیاب شخص ہمیشہ اپنی فیلڈ کی کامیاب لوگوں کو تلاش کرتا ہے اور ان سے موٹیویشن حاصل کرتا ہے۔ جیسا کہ آپ سی ایس ایس کرنا چاہتے ہیں اور آپ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ سی ایس ایس کرنے والے 100 میں سے 2افراد ہی یہ امتحان پاس کر پاتے ہیں تو اب اگر آپ ان 98لوگوں پر نظر رکھیں گے جو فیل ہو گئے ہیں تو آپ کبھی سی ایس ایس نہیں کر پائیں گے آپ ان کو دیکھ کر یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ جب یہ نہیں کر پائے تو میں کیسے کروں گا اس کے بر عکس اگر آپکی نظر اُن 2افراد پر رہتی ہے جنہوں نے وہ امتحان پاس کر لیا ہے تو آپ موٹیویٹ رہیں گے اور آپکے لیے یہ امتحان پاس کرنا آسان ہو جائے گا۔
کامیاب انسان ہمیشہ اپنی صحبت کا خیال رکھتا ہے ۔ اگر آپ بھی کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو ہمیشہ اچھے لوگوں کی صحبت اختیار کریں ایسے لوگوں کو اپنی زندگی سے نکال دیں جن کی صحبت سے نا آپکو دین کا فائدہ ہو نا دنیا کا۔ یاد رکھیں شیر کے ساتھ بیٹھیں گے تو شیر بنیں گے اور گیدڑ کے ساتھ بیٹھیں گے تو گیدڑ ۔ اچھی صحبت کی مثال اس عطر فروش کی دکان جیسی ہے جس میں جانے کے بعد چاہے آپ کچھ نہ خریدیں مگر جب آپ اس دکان سے باہر آتے ہیں تو آپکے جسم سے عطر کی خوشبو ضرور آتی ہے۔
کامیاب انسان بننے کے لیے ہمیشہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے وہ محنت ہی ہے جس کے ذریعہ انسان اپنی منزل کو حاصل کر پاتا ہے۔ انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔ جو شخص محنت نہیں کرتا وہ اپنے وقت کو بربارد کرتا ہے اور جو وقت کو بربارد کرتا ہے وقت اسے بربارد کر دیتا ہے۔اور جب وقت انسان کو برباد کرتا ہے تو انسان کو بہت تکلیف اٹھانا پرھتی ہے۔
کامیاب شخص ہمیشہ اپنے وقت کی قدر کرتا ہے ۔ یاد رکھیں وقت کسی کے لیے نہیں روکتا۔ اگر آپکے ہاتھ میں پہنی ہوئی گھڑی میں سےCell نکال دیا جائے یا اس گھڑی کو توڑ دیا جا ئے یا اس گھڑی کو دریا میں پھینک دیا جائے غرض کچھ بھی کر لیں وقت نہیں رکے گا۔ اگر اس وقت صبح کے دس بج رہے ہیں تو اسی وقت میں کوئی قرآن پاک کی تلاوت کر رہا ہو گا کوئی میچ کھیل رہا ہو گا کوئی سو رہا ہو گا کوئی بازار میں آوارہ گھوم رہا ہو گاکوئی نشہ کر رہا ہو گا یہ وقت تو گزر رہا ہے اب آپ پر منحصر ہے کے آپ اسکا استعمال اچھا کرتے ہیں یا برا۔
کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو کبھی ہمت نا ہاریں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے انسان کو بہت محنت کرنا پڑھتی ہے اور ایک ایسا وقت بھی آتا ہے کے انسان ہمت ہار جاتا ہے اور پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ مگر جب بھی آپ پر یہ وقت آئے تو آپ نے ایک بات ہمیشہ یاد رکھنی ہے کہ ہمیشہ وہی انسان کامیاب ہوتا ہے جو ڈٹا رہتا ہے۔انسان تبھی ہارتا ہے جب وہ اپنی ہار کو قبول کرتا ہے۔ اگر آپ نے کوشش کی ناکام ہوئے پھر سے اُٹھیں دوبارہ کوشش کریں اتنی کوشش کریں کہ آپ کی ناکامی کامیابی میں بدل جائے۔




Bht khoob