پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

پنجاب یونیورسٹی:غیر مناسب لباس پرطلبہ کیخلاف ایکشن، داخلہ بند

لاہور:(بیوروچیف) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سٹوڈنٹس کے لباس کے متعلق مسلسل شکایات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ڈریس کوڈ کی پابندی نہ کرنے والے سٹوڈنٹس کو یونیورسٹی آنے سے روکنے کا آغازکردیا۔

اب یونیورسٹی میں شارٹس پہن کر آنے والے سٹوڈنٹس کو واپس بھیجا جا رہا ہے دوسرے نامناسب لباس پہننے والے سٹوڈنٹس کو بھی یونیورسٹی کے گیٹ عبور نہیں کرنے دیئے جا رہے۔ یونیورسٹی میں کسی کام سے جانے والے نان سٹوڈنٹ وزیٹرز کا بھی لباس دیکھ کر انہیں یونیورسٹی کی حدود میں داضل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں شارٹس (نیکر، برمودا) پہننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے،کلاس رومز،شعبہ جات، گراونڈز، رہائشی ایریاز میں شارٹس پہن کر گھومنے پر پابندی عائد ہے لیکن سٹوڈنٹس اس پابندی پر عمل نہیں کر رہے تھے۔ پابندی پر عمل کروانے کا یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی کوئی انتظام نہیں کر رکھا تھا۔عملدرآمد نہ ہونے کے باعث سٹوڈنٹس کا یونیورسٹی میں شارٹس پہننا معمول بن گیا تھا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی سخت ہدایات کے بعد اب نامناسب لباس پہننے والے سٹوڈنٹس کے یونیورسٹی کے تمام ایریاز میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یونیورسٹی کے داخلی راستوں پر سکیورٹی اہلکار شارٹس پہننےوالوں کو واپس بھجوانے لگے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button