پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پسند کی شادی کی خواہش ، باپ نے بیٹی کی جان لے لی

لاہور :(بیوروچیف) باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائے ونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

ملزم عمر نے ایمان فاطمہ کو تیز دھارآلے سے قتل کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتولہ ایمان فاطمہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔

بیٹی کو قتل کرنے کے بعد سفاک باپ موقع سے فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ بعد ازاں رائے ونڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button