انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بارود کی بارش، مزید 84شہید

شہدا کی مجموعی تعداد 64ہزار 231ہوگئی، غذائی قلت نے بھی مزید 6افراد کی جان لے لی، 21ہزار فلسطینی بچے معذور

غزہ، ویٹیکن سٹی (ویب ڈیسک) صیہونی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بارود کی بارش کردی ، 24گھنٹے میں مزید 84سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگی صورتحال کے پیش نظر شہر میں بھوک کے ڈیرے ہیں، غذائی قلت نے مزید 6افراد کی جان لے لی۔
اسرائیل کے مسلط کردہ جبری قحط کے باعث 370فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبری قحط سے جاں بحق ہونے والوں میں 131معصوم بچے بھی شامل ہیں، جنگ کے دوران اب تک 21ہزار فلسطینی بچے معذور ہو چکے ہیں۔
صیہونی فوج کے حملوں سے زخمی بچوں کی تعداد 40ہزار 500سے تجاوز کر گئی جبکہ شہدا کی مجموعی تعداد 64ہزار 231ہوگئی ہے۔ یونیسیف نے اپیل کی ہے کہ غزہ میں زندگیاں دائو پر ہیں، انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے، غزہ میں پانچ سال سے کم عمر ہر بچہ خوراک کی کمی کا شکار ہے۔
دوسری جانب کیتھولک میسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کی ویٹیکن سٹی میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ سے ملاقات ہوئی۔ ویٹیکن سے جاری بیان کے مطابق پوپ لیو نے اسرائیلی صدر سے غزہ کی المناک صورتحال پر بات کی، پوپ لیو نے جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی اُمید ظاہر کی اور غزہ میں مستقل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی خواہش کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button