عدنان صدیقی کی شاہ چارلس سے ملاقات،تصاویر وائرل
لاہور(ویب ڈیسک )معروف اداکار عدنان صدیقی کو برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات کا موقع مل گیا۔انہوں نے بکنگھم پیلس میں ہونے والی اس مختصر مگر ناقابلِ فراموش ملاقات کا احوال بذریعہ سوشل میڈیا اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔انسٹاگرام پر ورسٹائل اداکار نے چند مختلف تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اور شاہ چارلس سوم کو خوش گوار انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہماری گفتگو مختصر لیکن متحرک تھی، پلک جھپکتے ہی مختلف دنیائوں کی ملاقات کی طرح انہوں نے لکھا کہ شاہ چارلس سوم میں لوگوں کو پررسکون رکھنے کی ایک منفرد صلاحیت تھی جس نے ایک دیرپا تڑپ چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا ایسا ہر روز نہیں ہوتا ہے کہ آپ کسی ایسے شخص سے ملاقات کریں۔عدنان صدیقی نے انسٹا سٹوری میں کنگ چارلس کی جانب سے موصول ہونے والے دعوت نامے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔



