پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

موٹروے پولیس انسپکٹر فرض کی ادائیگی کے دوران شہید

انسپکٹر منصور اصغر ایم 4پر ڈیوٹی دے رہے تھے تیز رفتار ٹرک گاڑی پر چڑھ دوڑا ، ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد (نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام)تھانہ نشاط آباد کے علاقے موٹروے ایم 4پر امین پور کے قریب تیز رفتار ٹرک موٹروے پولیس کی گاڑی پر چڑھ گیا جس میں سوار موٹروے پولیس انسپکٹر منصور اصغر فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہو گئے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق انسپکٹر منصور اصغر ایم فور پر ڈیوٹی دے رہے تھےکہ عقب سے آنے والے ٹرک کے ڈرائیور کو نیند آ گئی اور اس نے پولیس موبائل کو ٹکر دے ماری۔

انسپکٹر منصور اصغر بری طرح زخمی ہو گئے انہیں ہسپتال لے جانا چاہا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔شہید انسپکٹر ڈرائیورز کو دوران ڈرائیونگ نیند سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہے تھے۔

شہید انسپکٹر کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور انہوں نے سوگواران میں والدین، بیوہ ،3بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button