انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

بیرون ملک پاکستانی سم بلاک نہیں ہوگی:پی ٹی اے کا بڑا اعلان

سم کی ملکیت برقرار رہے گی،اوورسیز پاکستانی متعلقہ موبائل کمپنی سے رابطہ کرسکتے ہیں

اسلام آباد:(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ایک بڑا فیصلہ کیا ہےجس کے تحت اب تارکین وطن اپنی موبائل فون سروس میں تسلسل برقرار رکھ سکیں گے اور بیرون ملک قیام کے دوران ان کی پاکستانی موبائل فون سم بلاک نہیں کی جائےگی۔

پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی موبائل سم کی ملکیت برقرار رکھ سکیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے متعلقہ موبائل کمپنی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

اس فیصلے کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو ضروری مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی حاصل رہے گی، جس سے ان کیلئے پاکستان سے رابطہ برقرار رکھنا آسان ہو جائے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل رابطوں کی توسیع کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button