پاکستانتازہ ترینسپورٹس

چیمپئنز ٹرافی: آن لائن ٹکٹوں کی قیمت میں 10فیصد اضافہ

قذافی سٹیڈیم کے لائٹس ٹاورز روشن، داخلی راستے پر ایک بڑا مجسمہ نصب

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹوں کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔پی سی بی کے مطابق شائقین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے آن لائن ٹکٹوں کی تعداد بڑھائی ہے، اضافہ ایونٹ کے تمام میچز کے ٹکٹوں کیلئے کیا گیا ہے۔اس سے قبل پی سی بی نے پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کیلیے پیش کیے تھے، چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کی آن لائن فروخت میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ علاوہ ازیں چیمپئنز ٹرافی کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور نئے روپ میں دنیا کو چونکا دینے کے لئے تیار، قذافی سٹیڈیم شائقین اور ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کا منتظر ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی واپس لاہور پہنچ گئی، پھر شہروں کا سفر کریگی

سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کو حتمی شکل دینے کیلئے پی سی بی چیرمین محسن نقوی کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی میں کام دن رات جاری رہا۔ سٹینڈز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے لائٹس ٹاورز روشن ہوگئے ۔ اس طرح سٹیڈیم میں دو نئی ری پلے سکرینز کی تنصیب بھی کر دی گئی ہے ۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے تناظر میں نئے تعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کے داخلی راستے پر ایک بہت بڑا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور کے داخلی راستے پر نصب کیے جانے والے مجسمے سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔
مجسمہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے باہر گول چکر میں نصب کیا گیا ہے۔ مجسمے پر دو ٹن لوہا استعمال ہوا ہے اور فریم کے ساتھ اونچائی 25 فٹ سے بھی زائد ہے۔ مجسمہ ایک بھاگتے ہوئے کھلاڑی کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے شروع ہوگا، پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔ علاوہ ازیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی واپس لاہور پہنچ گئی،7 فروری کو افتتاحی تقریب میں بھی رکھی جائے گی ۔
اس سے قبل ٹرافی 16 سے 25 نومبر تک پاکستان آئی تھی، ٹرافی 7 فروری کو قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں رکھی جائے گی،11 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں بھی ٹرافی پیش کی جائے گی ۔ ٹرافی 31 جنوری سے 2 فروری تک شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور کا دورہ کرے گی ، ٹرافی 3 فروری کو لاہور واپس آئے گی اور 5 فروری کو سرگودھا کا ٹور کرے گی، ٹرافی 6 فروری کو پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی، ٹرافی پاکستان کے دوسرے مرحلے کا دورہ 15 فروری کو ختم کرے گی۔
پاکستانی شاہین 19 فروری کو نیوزی لینڈکے خلاف میدان میں اتریں گے، پاکستان 23 فروری کو بھارت اور 27 فروری کو بنگلہ دیش کیخلاف میچ کھیلے گا، سیمی فائنل 4 اور 5 مارچ کو ہوں گے،فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button