انٹر نیشنلتازہ ترین
ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہائوس کی ترجمان نامزد کر دیا
واشنگٹن:نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے اپنی کابینہ ارکان کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹرمپ نے تازہ نامزدگی کرتے ہوئے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہائوس کی ترجمان نامزد کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد کردہ کیرولین لیویٹ اب تک وائٹ ہائوس کی کم عمر ترین پریس سیکرٹری ہوں گی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ وائٹ ہائوس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کریمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں، نو منتخب صدر نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نظر ہونے کا خدشہ ہے۔



