انٹر نیشنلتازہ ترین

امریکی سینیٹر کی ریکارڈ 25گھنٹے مسلسل تقریر،ٹرمپ پر شدید تنقید

واشنگٹن:(ویب ڈیسک )امریکی سینیٹر کوری بوکر نے سینیٹ میں 25 گھنٹے اور 5 منٹ تک مسلسل بول کر میرا تھون تقریر کر ڈالی۔

کوری بوکر نے سینیٹ میں طویل ترین تقریر کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے پہلے سٹارم تھرمنڈ نے 24 گھنٹے 18 منٹ تقریر کی تھی۔

نیوجرسی کے سینیٹر کوری بوکر ٹرمپ انتطامیہ کی پالیسیوں کو نشانہ بنا یا۔ تقریر کے دوران سوالات کا جواب بھی دیا۔

تقریر میں سینیٹر نے کہا جب تک جسمانی طور پر قابل رہا بولتا رہوں گا، یہ ہماری قوم کیلئے عام حالات نہیں۔

امریکی عوام اور جمہوریت کو سنگین اور فوری خطرات لاحق ہیں، جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہم سب کو اقدامات کرنا ہوں گے۔

اپنی تقریر کے دوران انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر ’نتائج کی پروا کیے بغیر‘ اداروں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا اور ٹرمپ کے ساتھی ایلون مسک کی وفاقی بیوروکریسی میں کٹوتیوں بشمول سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن میں عملے میں کمی کے خلاف احتجاج کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button