
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں اور بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لئے جائزہ لینا شروع کر دیا گیا ۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گاجس کے لئے حکومت کی جانب سے بجٹ سازی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے سپر ٹیکس میں بتدریج کمی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کے مستحقین کے وظیفے میں 5 ہزار روپے اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔



