پاکستانتازہ ترینصحت

غیرحاضر ڈاکٹروں کی تنخواہیں بند،سلمان حسیب سمیت2معطل،ایک برخاست

سروسز،چلڈرن،جنرل ہسپتال میں کارروائیاں،ڈاکٹرز،نرسوں اور عملے کی چھٹیوں پر پابندی عائد

لاہور،(سید ظہیرنقوی)پنجاب حکومت کے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے مس کنڈکٹ پر 2 ڈاکٹرز کو نوکری سے معطل اور ایک کو برخاست کردیا اور سرکاری ہسپتالوں سے غیر حاضر ڈاکٹرز کی تنخواہیں فوری بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈاکٹرز، نرسز اور عملے کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی۔

سروسز ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر سلمان حسیب اور چلڈرن ہسپتال لاہور کے پی جی آر ڈاکٹر احمد یار کو معطل کردیا جبکہ جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر محمد عامر بشیر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ بغیر اطلاع غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز کے واپس متعلقہ ہسپتال رپورٹ کرنے کے بعد تنخواہ بحال کی جائے گی۔

اس حوالے سے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمے نے ہسپتالوں سے بغیر اجازت غیر حاضر ہونے والے ڈاکٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button