لاہور:(جنرل رپورٹر) امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش کو مزید شفاف اور جامع بنانے کے لیے کیس کی مکمل تفتیش سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اب کیس کی تحقیقات سینٹرل کرائم ڈویژن ( سی سی ڈی) انجام دے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا، جبکہ کیس میں نامزد دوسرا ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
کیس میں واحد زندہ ملزم گوگی بٹ تاحال پولیس کو مطلوب ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو قتل کیس میں گنہگار قرار دیا تھا۔
پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ سی سی ڈی کی ٹیم جلد از جلد تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی تاکہ مقدمہ کو حتمی انجام تک پہنچایا جا سکے۔



