لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کے ڈی آئی جی عہدے کے 5افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال ریجن ملک شوکت فیروز کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈی آئی جی بہاولپور ریجن کامران انجم کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ساہیوال ریجن تعینات ،سعید اللہ گوندل کو ڈی آئی جی بہاولپور تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے ہیں انہیں موجودہ عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی انسپکشن قاضی محمد اسلم کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی بہاولپور ریجن تعینات اور ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید روف کو ڈی آئی جی انسپکشن جیل خانہ جات کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔



