پاکستانتازہ ترین

سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل

راولپنڈی (ویب ڈیسک) یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق استقبالیے کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کیلئے سابق فوجیوں کی خدمات اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی استقامت مضبوط بنانے میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پیچیدہ سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کیلئے سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی ایک قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے۔ ان کا تجربہ اور پیشہ ورانہ بصیرت موجودہ اور مستقبل کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

اس موقع پر سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے ساتھ اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے قومی اتحاد، امن اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

سابق فوجیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین

استقبالیے میں ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے سابق فوجیوں کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی، استحکام اور قومی یکجہتی کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button