پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

عید قریب آتے ہی چور، ڈاکو متحرک،ایک دن میں ٹرپل سنچری

چور 6گھروں سے زیورات،نقدی لے اڑے، 10شہریوں کواسلحہ کے زور پرلوٹ لیا گیا، 44موٹرسائیکلیں،4 گاڑیاں اور5 مویشی چوری

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) عید قریب آتے ہی شہر میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں بڑھنے لگیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 351وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں چور 6گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اوردیگر سامان لے اڑے ۔راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہر میں اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر10افراد سے لاکھوں روپے،ایک موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین لیے ۔

جھپٹا مار کارروائیوں میں ڈاکو19شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر بھر سے 44موٹرسائیکلیں،ایک کار اور 3دیگر گاڑیاں، 5 مویشی چوری ہو گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button