پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

بلاول پھرپنجاب پربرس پڑے،ن لیگ کا نام لئے بغیر طنز،طعنہ بھی دے ڈالا

غذر:(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، اٹھارہویں ترمیم کا فائدہ پنجاب نے سب سے زیادہ اٹھایا مگر وہ آج اس کے دفاع کو بھی تیار نہیں ہے۔

گلگت کے شہر کے شاہی پولو گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ہماری سیٹیں چھینیں گئیں جبکہ فارم 45 کے مطابق ہمیں بھاری اکثریت ملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس بار عوام کو فارم 45 کا بندوبست کرنا ہے، ہم کسی کو عوام کا مینڈیٹ نہیں چھیننے دیں گے اور ملکر اس کا تحفظ کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حق مالکیت کا قانون پاس ہوچکا ہے اور اب اگر عوام نے 7 جنوری کو ہمیں بھاری اکثریت دلوائی تو حکومت بننے کے بعد حق مالکیت کے قانون پر عملدرآمد ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر الیکشن میں کامیابی نہ ملی تو پھر حق مالکیت کے قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا، یہ قانون بھی پیپلزپارٹی نے قانون ساز اسمبلی سے پاس کروایا گیا تھا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، ہماری بڑے اچھے اچھے اتحادی اور دوست بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ہم اُن کو بتاتے ہیں کہ ہماری حکومت یہاں بن رہی ہے آپ ہمارے قافلے کا حصہ بنیں اور جی بی کے تحفظ کا دفاع کریں، ہم مزید حقوق دلوائیں گے۔

بلاول بھٹو نے ن لیگ کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب نے اٹھایا مگر اب وہ خود اس کا دفاع کرنے کو تیار نہیں ہے تو وہ گلگت بلتستان میں کیا کام کریں گے۔

 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ آج پاکستان کی سالمیت اور دفاع بھٹو شہید اور بی بی کی وجہ سے ہے، ایک نے ایٹم بم دیا اور بی بی نے میزائل ٹیکنالوجی دی، دونوں آج بھی گڑھی خدا بخش سے پاکستان کا دفاع کررے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button