پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

فیروزوالا کچہری کے باہر فائرنگ،پیشی پر آئے 2افراد قتل

65سالہ ظفراور قربان علی پر کارسواروں نے فائرنگ کی ،موٹرسائیکل سٹینڈ پر ملازم زوہیب شدید زخمی،ڈی آئی جی آپریشنزکانوٹس

لاہور:(بیوروچیف)شاہدرہ ٹاؤن فیروز والا کچہری کے باہر65سالہ ظفراقبال اورقربان علی کوگولیاں مارکرقتل کر دیاگیا، موٹر سائیکل سٹینڈ پر ملازم زوہیب فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان جلد از جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ مقتول ظفراقبال کالاخطائی تحصیل فیروز والہ کا رہائشی تھا،ظفر اقبال فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ کارپرسوار حملہ آوروں نے گاڑی کے اندر سے ہی فائرنگ کی۔

دریں اثناایس پی سٹی بلال احمد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ،ایس پی کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے مزید تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں ۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button