پاکستانتازہ ترینچیمپئنر ٹرافیسپورٹس

جنوبی افریقی بائولرز بے بس،کیویزکا 363رنز کا ہدف

 

لاہور(سلمان حسین)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 363رنز کا ٹارگٹ دیدیا۔
کیوی بلے بازوں نے جنوبی افریقن بائولرز کی جم کر دھلائی کی ۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راچن رویندرا اور کین ولیمسن کی شاندار سینچریوں کی بدوقلت 362سکور بنا

اس سے قبل، کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ اچھی لگ ہی ہے، اس وکٹ پر کھیلے ہیں لیکن ہوا کی وجہ سے شام میں زیادہ ڈیو نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کپتانی پر فخر ہے اور ہمیں پتا ہے کہ ان صورتحال میں کیا امید کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور امید ہے کہ جانی پہچانی صورتحال کی وجہ سے جنوبی افریقہ پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہیں گے۔

جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ٹاس کے نتیجے پر کوئی پریشانی نہیں ہے تاہم اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کا فیصلہ کرتے اور بورڈ پر بڑا اسکور سجاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اب کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ان کی شکل میں ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ پلینگ الیون
مچل سینٹنر (کپتان)، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم ، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، وِل او رورک

جنوبی افریقہ پلینگ الیون
ٹمبا باووما (کپتان)، ریان رکلٹن، راسی وین ڈار ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، لنگی نگیڈی

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button