پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور:تھانے میں ٹک ٹاک بنانے پر 7افراد کیخلاف پیکا کے تحت مقدمہ

لاہور(بیوروچیف) لاہور میں تھانہ کے احاطے میں ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑگیا، مانگا منڈی پولیس نے ٹک ٹاک بنانے والے7افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے تھانہ مانگا منڈی کے احاطہ میں ٹک ٹاک بناکر سائبر بلنگ کی ،ٹک ٹاک ویڈیو کا بیک گراؤنڈ میوزک بدمعاشی کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔

مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ، ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور ویڈیو بنانیوالوں کی شناخت کرلی گئی ہے ، جلدملزموں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button