پاکستانتازہ ترینصحت

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی لائسنسنگ، رجسٹریشن کا فیصلہ

غیر محفوظ پلانٹس کو جرمانے کئے جائینگے، پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس جمعرات کو ہوا جس میں تمام چھوٹے بڑے فلٹریشن پلانٹس کی لائسنسنگ، رجسٹریشن اور غیرمحفوظ پلانٹس کو جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے پہلے گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین گورننگ باڈی چودھری زاہد اکرم نے کی۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز نے پنجاب میں صاف پانی اتھارٹی کے کامیاب منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں صاف پانی کمپنی کے اثاثہ جات پنجاب صاف پانی اتھارٹی میں منتقل کرنے کی باضابطہ منظوری اور پنجاب میں تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی رجسٹریشن کرنے کا پروگرام مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صاف پانی اتھارٹی ایکٹ کی روشنی میں تمام چھوٹے اور بڑے فلٹریشن پلانٹس کی لائسنسنگ کرنے، غیر محفوظ پانی فراہم کرنیوالے فلٹریشن پلانٹس کو جرمانے کرنے اور واٹر فلٹریشن سے منسلک مشینری پر درآمدی کسٹم ڈیوٹی کم کرنے پر ورکنگ پیپر تیار کرنے کی منظوری دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button