فائرنگ سے 50 سالہ پادری ، 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل
معمولی تلخ کلامی پر دو بچوں کا باپ چھوٹے بھائی کے ہاتھوں مارا گیا
لاہور (بیوروچیف / نمائندگان ) مانانوالہ کے محلہ قادر آباد میں بیڈ منٹن گرائونڈ تیار کرواتے ہوئے 24 سالہ نوجوان زین مغل کو اس کے 18 سالہ چھوٹے بھائی فیضان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ زین دو بچوں کا باپ تھا۔
مانانوالہ پولیس نے مقتول زین کی بیوی افشاں یاسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔ صفدر آباد کے گائوں سچا سودا میں 2 مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 50 سالہ پادری نوید مسیح کو قتل کر دیا۔ مقتول محلہ صدیق آباد میں چرچ کا پادری تھا اور اینٹوں کے بھٹے پر بھی کام کرتا تھا ۔
پا دری دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کا باپ تھا۔ چیچہ وطنی میں نامعلوم افراد نے تین بہنوں کے ا کلو تے بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، گائوں 165-A/9-L کلالی کا رہائشی 25 سالہ تنویر نذر صبح4 بجے بھینسوں کے احاطے سے دودھ لینے گیا راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، تھانہ غازی آباد پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔



