لاہور:( بیوروچیف)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے صارفین نے بلوں کی ادائیگی کرنے کی بجائے مختلف عدالتوں سے رجوع کر لیاِ،عدالتوں میں کیسزدائرہونے پر 22 ارب کے بلز متنازعہ قرار دیدیئے گئے۔
دستاویزات کے مطابق لیسکو کے 2022 میں متنازعہ بلوں کی رقم 7 ارب ریکارڈ کی گئی۔
ایک سال میں 2023 میں 15ارب اضافے سے 22 ارب تک جا پہنچی۔
اربوں کے واجبات متنازعہ ہونے پروزارت پاور ڈویژن کو آگاہ کر دیا گیالیسکو کی لیگل ٹیم متنازعہ بلوں سے صرف 2 ارب 35کروڑ وصول کرنے میں کامیاب رہی ہے۔



