پاکستانتازہ ترینکاروبار

ایران ،پاکستان برادراسلامی اور ہمسایہ ممالک : گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم سے گورنر جنرل خراسان کی ملاقات ، چیمبرز وفود کے تبادلوں پر اتفاق

لاہور(بیوروچیف/سیدظہیر نقوی سے )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ایران ،پاکستان برادراسلامی اور ہمسایہ ممالک ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم سے گورنر جنرل خراسان رضاوی اسلامی جمہوریہ ایران غلام حسین مظفری نے ملاقات کی اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل لاہور مہران مواحد فر، مشہد میں پاکستانی قونصل جنرل شہریار ملک پھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی تعاون کو بالخصوص تجارت کے شعبے میں وسعت دینے سمیت مائننگ اور پٹرولیم میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی،ویمن چیمبرز کے وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ دو طرفہ تجارت میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آپ نے میرے دورے کی دعوت قبول کی اور لاہور تشریف لائے جس پرمیں آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ ایران اورپاکستان برادراسلامی اور ہمسایہ ممالک ہیں۔ ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا، دونوں ہم منصبوں نے چیمبر ف لاہور کامرس اینڈ انذسٹری اور فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل لاہور مہران مواحد فر، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابو ذر شاد، ریجنل چیئرمین اینڈ وائس پریذیڈنٹ فیذریشن آ ف چیمبر ف کامرس اینڈ انڈسٹری ذکی اعجاز اور چیمبرز کے دیگر اراکین موجود تھے۔

گورنر خراسان رضاوی نے کہاکہ آج ہم گورنر پنجاب کی دعوت پرپاکستان کے دل اور ثقافتی مرکز میں بیٹھے ہیں ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور ہم بہت جلد گورنر پنجاب کی قیادت میں تاجروں کا وفد لے کر مشہد کا دورہ کریں گے۔

بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گورنر مشہد کو گورنر ہائوس لاہور میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔ میں نے حال ہی میں مشہد کا دورے کے دوران گورنر مشہد غلام حسین مظفری کو پاکستانی زائرین کے لئے ویزے کی فیس ختم کرنے ،دونوں ممالک کے درمیان ٹریڈ کو بڑھانے،تاجر وفود کے تبادلوں اورزراعی آلات سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب کا قلات کے علاقے منگو چر میں ایف سی کے 18جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔اُنہوں نے کہا کہ بہاردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button