پاکستانتازہ ترینسپورٹس

PSLکا آج آغاز، اسلام آباد یونائٹڈ،لاہور قلندرز مد مقابل

راولپنڈی سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب،مشہور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے

اسلام آباد،لاہور(سپورٹس رپورٹر/سلمان حسین)پاکستانی شائقین کے دلوں کے قریب ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک رنگارنگ تقریب سے آغاز ہوگا ۔اس بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک دہائی پر محیط اپنا سفر مکمل کر رہی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل10 کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی اور نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔قذافی سٹیڈیم لاہور 18 مئی کو ہونے والے فائنل کی میزبانی کرے گا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں ملک کے مشہور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے جن میں عابدہ پروین ۔علی ظفر،ابرار الحق، نتاشہ بیگ، طلحہ انجم اور ینگ اسٹنرز شامل ہیں ۔اس موقع پر شائقین کی دلچسپی کیلئے آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی ہوگا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا افتتاحی میچ رات ساڑھے آٹھ بجے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ اور لاہور قلندرزکے درمیان کھیلا جائیگا۔اسلام آباد یونائٹڈ واحد ٹیم ہے جس نے ایچ بی ایل پی ایس ایل تین مرتبہ جیتی ہے جبکہ لاہور قلندرز نے دو مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی قیادت شاداب خان کرینگے جبکہ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کاکہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے شائقین کے سامنے اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہے۔لاہور قلندرزکے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ہماری ٹیم اس سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button