پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبعلاقائی خبریں

ٹی ڈی سی پی ، پنجاب یونیورسٹی میں اہم معاہدہ

لاہور:(بیوروچیف)سیاحت اور تحفظ ماحولیات کے لیے ٹی ڈی سی پی اور پنجاب یونیورسٹی میں معاہدہ طے پا گیا۔

ایم او یو کے تحت سیاحت، ہاسپیٹیلٹی اور ماحولیات کے شعبوں میں مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔

سی ای ای ایس پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کو ٹی ڈی سی پی انسٹی ٹیوٹ میں پریکٹیکل ٹریننگ دی جائے گی۔

ایتھم کے کُلینری آرٹس اور ہاسپیٹیلٹی کے طلبہ کو جدید تربیت فراہم کی جائے گی۔سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

دونوں اداروں کے درمیان فیکلٹی ایکسچینج پروگرام، لیکچرز اور ورکشاپس کا انعقاد ہوگا۔سیاحت، اور تحفظ ماحول پر سیمینارز، کانفرنسز اور آگاہی مہم مشترکہ طور پر ہوں گی۔

سی ای ای ایس کے طلبہ کو انڈسٹری بیسڈ انٹرن شپ جبکہ آئی ٹی ایچ ایم کے طلبہ کو ریسرچ انٹرن شپ دی جائے گی۔

سیاحت اور ماحول دوست ریسرچ اور پبلیکیشنز میں دونوں اداروں کی شراکت داری سے سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کے لیے ماہر اور ماحول دوست افرادی قوت تیار ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button