انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

امارات میں مقیم معروف کاروباری شخصیت شبیر مرچنٹ پاکستان بزنسل کونسل دبئی کے چیئر مین منتخب

دبئی (حافظ زاہد علی سے )پاکستان بزنس کونسل دبئی کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان کر دیا گیا،گذشتہ 50 سالوں سے امارات میں مقیم معروف کاروباری شخصیت شبیر مرچنٹ چیئرمین منتخب،تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان حسین محمد نے چیئرمین شبیر مرچنٹ اورڈائریکٹرزمصطفی ہمیانی ،نور کریم آفریدی، افتخار علی ططلا، محمد سلیم زکریا، کامران احمد ریاض، خرم خواجہ ،عمر شہزاد، کو منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

پاکستان بزنس کونسل دبئی کےڈائریکٹران میں مصطفیٰ ہیمانی ، نور کریم آفریدی، افتخار علی ططلا ، محمد سلیم زکریا ، کامران احمد ریاض ، خرم خواجہ ، عمر شہزاد شامل ، اہم شخصیات کی نو منتخب ڈائریکٹران کو مبارکباد

حسین محمد نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی قیادت پاکستان بزنس کونسل کو مزید کامیابیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نام بھی روشن کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریگی،نو منتخب چیئرمین شبیر مرچنٹ نے کہا کہ اگر میں بزنس کونسل میں 6 ماہ کے اندار تبدیلیاں نہیں لا سکا تو استعفی دے دونگا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم ابوظہبی اور شارجہ بزنس کونسل کو ساتھ لے کر کام کرنے کے خواں ہاں ہیں،بزنس کونسل کے ناراض ممبران کے ناراضگی دور کر کے انکو ساتھ لے کر چلوں گا، ہمارے ساتھ نوجوان ڈائریکٹرز کی ٹیم ہے جوکہ اپنے اپنے شعباجات میں نمایاںکردار ادا کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میںچیئرمین پاکستان بزنس کونسل دبئی شبیر مرچنٹ نے کہا کہ اگر میرے ڈائریکٹرز صحافیوں کو میری شکایات کریں تو آپ سمجھ جائیے گا کہ میں نے کام کے حوالے سے ان پر کتنی سخت کی ہوئی ہے، میرا مقصد صرف پاکستان بزنس کونسل کو درست سمت میں لے کر آنا ہے ، میں یہ بھی چاہوںگاکہ ہم زیادہ سے زیادہ اپنے ممبران میں اضافہ کر سکیں۔
میری پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان بزنس کونسل پاکستان اور یواے ای کے کاروباری شخصیت کے درمیان برج کارول ادا کرے اس سے دونوں ممالک میں مزید ہم آہنگی ہو گی،تقریب میں قونصلرنبیل راشد،پریس قونصلر محمد صالح ، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین،اقبال داؤد ،محمد اقبال تابانی ، احمد شیخانی ،سمیت پاکستان بزنس کونسل کے سابق ڈائریکٹرز شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button