پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

خانیوال،موٹر وے پرکار، ٹرک میں تصادم،3افراد جاں بحق

لاہورمیںخاتون موٹر سائیکل سے گرکر ہلاک،حافظ آباد میں نوجوان چل بسا

لاہور،خانیوال،حافظ آباد،فیصل آباد (نمائندگان)خانیوال میں موٹر وے ایم 4پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ماں شامل ہیں۔
تینوں افراد آزاد کشمیر سے کراچی جا رہے تھے ۔کار ڈرائیور کو اچانک نیند آنے سے حادثہ پیش آیا۔ لاہور میں اللہ ہو گول چکر کے قریب ایک خاتون حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق50 سالہ نامعلوم خاتون جو موٹر سائیکل پر لفٹ لے کر جا رہی تھی، اچانک گرنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
حافظ آباد میںکوٹ نکہ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کی تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شان علی ولد صدر علی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھاکہ راستہ میں شرباگہ روڈ پر وہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں شان علی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں فیصل آباد ہسپتال ریفرکردیاگیا۔
فیصل آباد میں چک جھمرہ کے علاقہ جنڈوال روڈ پر ویلیو ایڈیشن سٹی کے قریب رفاقت ٹائون کا رہائشی پنجاب کالج کا طالب علم انیس ولد اکبر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جوکہ مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار ریحان ولد عبدالرئوف سکنہ 143ر۔ب سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 17سالہ انیس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 17سالہ ریحان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شیخو پورہ روڈ پر 77ر۔ب کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار اشرف کو ٹکر ماردی جو زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔چکوٹھی میں لانگلہ، تریڑھی سے ہٹیاں بالا آنے والی جیپ کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق چار زخمی ہوگئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button