ڈرامہ بسمل دیکھ کر خواتین شوہروں کی تعریف کرنے لگیں:حریم فاروق
کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ اُن کا ڈرامہ ’بسمل‘ دیکھنے کے بعد خواتین نے انھیں بتایا کہ انھوں نے اپنے شوہروں کی تعریف کرنا شروع کر دی ہے۔
’اے آر وائے ڈیجیٹل‘ پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کی کہانی ایک ادھیڑ عمر امیر آدمی (توقیر) کی دوسری شادی کے گِرد گھومتی ہے۔
ڈرامے میں ’توقیر‘ کا کردار سینیئر اداکار نعمان اعجاز ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کی دوسری اہلیہ معصومہ کا کردار حریم فاروق نبھا رہی ہیں۔
خصوصی گفتگو میں حریم فاروق نے بتایا کہ معصومہ بُری لڑکی نہیں بلکہ معصومہ ہر انسان کی خواہشات کی عکاسی کرتی ہے۔
حریم فاروق یہ بھی دعویٰ کرتی ہیں کہ ڈرامہ ’بسمل‘ جیسی صورتحال دنیا بھی بہت زیادہ ہو رہی ہے۔
’میں بہت چھوٹی لگ رہی ہوتی تو لوگ کہتے کہ عمر میں بہت زیادہ فرق لگ رہا ہے۔ بہت دبلی لگ رہی ہوتی تو لوگ کہتے دبلی لگ رہی ہوں۔ بہت پتلی، بہت موٹی، بہت لمبی، بہت چھوٹی، لمبے بال، چھوٹے بال، گورا رنگ، کالا رنگ، اس سب سے میں گزر چکی ہوں۔‘
’خواتین کو بہت کچھ کہا جاتا ہے، اُن کو لیبل کیا جاتا ہے۔ چاہے وہ اُن کے جسم کے حوالے سے ہو، اُن کی زندگی کے فیصلوں کے بارے میں ہو یا کریئر کے حوالے سے۔ ان کی ہر چیز پر ہی تنقید کی جاتی ہے۔‘
ہوا۔ پہلے انھوں نے سوچا کہ سیٹ پر جانے سے پہلے وزن کم کر لیں اور کریش ڈائٹ کر لیں۔
وہ کہتی ہیں کہ’میں نے ڈائٹ شروع کی تو اس سے میری ذہنی صحت مزید متاثر ہوئی۔ میں تھوڑا وقت بھی لے سکتی تھی لیکن پھر سوچا کہ کیوں؟ کیا ہمارے معاشرے میں ایسی باڈی ٹائپز نہیں؟ تو کیوں نہ ہم مختلف باڈی ٹائپز کو سیلیبریٹ کریں؟‘
حریم ڈرامے کے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں کے حوالے سے کہتی ہیں کہ ’نعمان اعجاز اور سویرا ندیم جیسے تجربہ کار اور باصلاحیت اداکاکروں کو کام کرتا ہوا دیکھ کر ہی ایک اداکار بہت کچھ سیکھ جاتا ہے۔‘
’میرا جب پہلے دن ان کے ساتھ سین تھا تو میں خوش ہونے کے ساتھ ساتھ نروس بھی تھی۔ میں نے اپنی جان لگا دی اور پتا چلا کہ نومی بھائی (نعمان اعجاز) نے ٹکے کی جان نہیں لگائی۔‘
حریم کا کہنا ہے کہ دیکھنے والوں نے معصومہ کو کافی پسند کیا،منفی فیڈ بیک کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
معصومہ سے محبت کریں یا نفرت، آپ اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ لوگ دیکھ رہے ہیں اور پسند بھی کر رہے ہیں۔



