انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاکستانی گروپ کی 125ارب میںPIA خریدنے، اڑھائی کھرب واجبات ادا کرنیکی پیشکش

کاروباری گروپ النہانگ کی بہترین بزنس پلان اور فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت، ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے کی بھی یقین دہانی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش کردی، النہانگ گروپ نے قومی ایئر لائن پر واجب الادا 250ارب روپے بھی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ النہانگ گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل پیشکش ارسال کردی ۔ النہانگ گروپ نے حکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں مرحلہ وار 30سے100فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی ہے۔ پاکستانی کاروباری گروپ نے قومی ایئر لائن کے لیے بہترین بزنس پلان ، فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کرا دی، پیشکش میں قومی ایئر لائن کو دیگر ایئر لائنز کے لئے انجینئرنگ اور مینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button