انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر،1لاکھ 10ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

نیویارک (ویب ڈیسک )بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مشہور کرپٹو کرنسی کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

اس سے قبل رواں برس جنوری میں بٹ کوائن نے 1 لاکھ 9 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح کو چھوا تھا۔

قیمت میں تازہ ترین اضافہ متعدد عالمی واقعات (جن میں امریکا اور چین کے درمیان تجارت جنگ میں کشیدگی کا کم ہونا اور یورپ اور ایشیا میں شرح سود کا کم ہونا شامل ہے) کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

حالیہ دنوں میں بِٹ کوائن کے علاوہ دیگر بڑی کرپٹو کرنسیز (جیسے کہ ایتھریم، سولانا، ڈوج کوائن اور کارڈانو) کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button