پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبعلاقائی خبریں
اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 28ستمبر آخری تاریخ، 39ہزاردرخواستیں جمع
لاہور: (بیوروچیف) پنجاب بھر میں 39ہزاراساتذہ نے تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کروادیں۔
تفصیلات کے مطابق باہمی تبادلوں کے لئے 1ہزار 662اساتذہ نے درخواستیں جمع کروائیں۔ترقی پانے والے 553اساتذہ نے درخواستیں جمع کروائیں۔
پوسٹنگ کے منتظر 547اساتذہ نے درخواستیں جمع کروائیں۔
اوپن میرٹ پر تبادلوں کے لئے ساڑھے 37 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں، تبادلوں کے لئے درخواستیں 28ستمبر رات 12بجے تک جمع کروائی جاسکیں گی۔



