فن اور فنکار

ایشوریا سے طلاق کی افواہیں، سیمی گریوال پر ابھیشیک کے دفاع پر تنقید

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور ٹاک شوز کی میزبان سیمی گریوال کو ایشوریا رائے سے طلاق کی افواہوں پر ابھیشیک بچن کا دفاع کرنا مہنگا پڑ گیا، انھیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ سیمی گریوال نے ابھیشیک کا دفاع کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ کے عمدہ ترین مردوں میں سے ایک ہیں۔ یاد رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا رائے اس وقت مہینوں سے ان افواہوں سے نبرد آزما ہیں جس میں کہا جارہا ہے کہ دونوں میں طلاق ہوگئی ہے۔ان افواہوں نے اس وقت اور زور پکڑ لیا جب ابھیشیک یا بچن خاندان نے اس ماہ کے اوائل میں ایشوریا کو انکی سالگرہ پر وش نہیں کیا، جبکہ ایشوریا بھی کچھ عرصے سے بچن خاندان کے ساتھ نظر نہیں آ رہی ہیں بہت زیادہ تنقید پر سیمی گریوال نے فوری طور پر پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button