پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد

لاہور:(بیوروچیف)لاہور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کی کارکن صنم جاوید کی ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس شیئر کرنے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلیمان گھمن نے منگل کو صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

صنم جاوید جوڈیشل ریمانڈ پر تھیں اور انہوں نے ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، تاہم سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کی اور عدالت میں اپنے دلائل کی حمایت میں متعلقہ مواد پیش کیا۔

اپنے فیصلے میں جج نے کہا کہ مشاہدے کے مطابق مبینہ پوسٹس کے متعدد اسکرین شاٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ درخواست گزار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عوامی عہدیداران کے خلاف انتہائی توہین آمیز مواد اپ لوڈ اور شیئر کیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلیمان گھمن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ درخواست گزار اس جرم میں ملوث پائی گئی۔

جج نے حکم نامے میں کہا کہ فرانزک تجزیے کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ درخواست گزار کا جرم سے بادی النظر میں تعلق بنتا ہے، لہٰذا بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button