پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ہائیکورٹ:انوکھا کیس ،سابق ڈی جی ایف آئی اے کی ایس ایس پی بیٹے کیخلاف اہلیہ کی حوالگی کی درخواست،اہم فیصلہ جاری

بیلف سے بدتمیزی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم ایس ایس پی پر برہم ،خاتون شوہر کے حوالے

لاہور:( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے بیوی کی حوالگی کیلئے ایس ایس پی بیٹے کیخلاف درخواست پرخاتون کو بیٹے کی کسٹڈی سے لے کر شوہر کے حوالے کردیا۔ بیلف سے بدتمیزی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم ایس ایس پی پر برہم ہو گئیں۔

چیف جسٹس نے ایس ایس پی سے استفسار کیاعدالتی بیلف کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟آپ کی جرات کیسے ہوئی بیلف سے غلط زبان استعمال کرنے کی؟۔ایس ایس پی سپیشل برانچ افنان نے کہامیں نے ایسا کچھ نہیں کہا، عدالتی حکم پر بیلف نے بزرگ خاتون کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے کہاکہ میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہتے ہیں تو بیٹے نے کیوں زبردستی ماں کو رکھا ہے؟،ایس ایس پی سپیشل برانچ نے کہاماں شدید بیمار ہے، ہم ان کا مکمل خیال رکھ رہے ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا آئین مرضی سے زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔ عدالت نے خاتون کو شوہر کے حوالے کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button