پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

نابینا افرادکا دھرنا رنگ لے آیا،حکومت کا ماہانہ 12ہزار وظیفے کا اعلان

5ہزار رجسٹرڈ افرادکو وظیفہ ملیگا،محکمہ سوشل ویلفیئر نے علیحدہ جاب کوٹہ بھی نوٹیفائی کردیا،تمام محکموں کو عمل درآمدکی ہدایت

لاہور(بیورو چیف) نا بینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی مال روڈ پر دھرنا جاری رکھا جس سے مال روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا، حکومت کی جانب سے نابینا افراد سے کامیاب مذاکرات کئے گئے ، مالی ریلیف اور سماجی تحفظ کا جامع پیکیج اعلان کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر مطالبات کے حق میں بیٹھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم جائز مطالبات کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں جو ہمارا حق ہے ، وزیر اعلی مریم نواز سے اپیل ہے کہ ہمارے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے ۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قواعد و ضوابط کے مطابق صوبے بھر کے پانچ ہزار رجسٹرڈ نابینا افراد کو ماہانہ 12 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے سراپا احتجاج نابینا افراد کے نمائندگان کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کر دیا ۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر محکمہ کے سینئر افسران نے مظاہرین سے مذاکرات کئے جبکہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر طارق قریشی سمیت دیگر افسران نے نابینا افراد کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق تین فیصد جاب کوٹہ میں افراد باہم معذوری کی تمام کیٹگریزکو مساوی نمائندگی دی گئی ہے۔
محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے نابینا افراد سمیت تمام معذور افراد کے لیے علیحدہ جاب کوٹہ بھی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ مزید برآں، تمام محکموں کو معذوری کوٹے پر فوری عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے اور معذوری کوٹہ کی خالی اسامیوں کو مشتہر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت نابینا افراد کو مالی ریلیف اور سماجی تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button