آسٹریلیا نے پاکستان کو 41رنز سے شکست،حساب برابرکردیا

لاہور:(سلمان حسین)آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 41 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 44 اوورز میں 190 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ غازی غوری 37، عرفات منہاس 33، بابر اعظم 16، کپتان شاہین شاہ آفریدی 11، سلمان آغا 7، صاحبزادہ فرحان 3، عبدالصمد 2 جبکہ معاذ صداقت اور حارث رؤف 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کینگروز کی جانب سے نیتھن ایلِس 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایڈم زمپا، میتھیو کوہنمن اور تنویر سانگھا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


