انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

سربیا کی پارلیمنٹ میں احتجاج، ایوان میدان جنگ میں تبدیل

سموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال، ایوان دھوئیں سے بھر گیا،افراتفری

بلغراد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سربیا کی پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سربیا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز اپوزیشن ارکان نے حکومت کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میں افراتفری پھیل گئی۔

ہنگامے میں دو ارکان پارلیمنٹ زخمی، ایک کی حالت تشویشناک ہے، سپیکر

پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جب حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ایجنڈے کی منظوری دی، تو کچھ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر سپیکر کی طرف بڑھے جہاں ان کی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
اس دوران دیگر اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے نتیجے میں ایوان دھوئیں سے بھر گیا، پارلیمنٹ کی سپیکر آنا برنابچ کے مطابق ہنگامے میں دو ارکان پارلیمنٹ زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button