انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

پی آئی اے کی نجکاری تیز، نئے جہازوں کی خریداری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وفاقی بجٹ میں حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کیلئے نئے جہازوں کی خریداری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پہلی بار پی آئی اے کی نجکاری کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور بجٹ دستاویزات میں بیرون ملک سے پی آئی اے کیلئے جہاز خریدنے پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی۔

پی آئی اے کی نجکاری میں بیرون ملک سے جہاز خریدنے پر ٹیکس سب سے بڑی رکاوٹ تھی بجٹ دستاویزات کے چیدہ چیدہ نکات کے پورشن میں چھوٹ دینے کے فیصلے کا اعلان کردیا گیا۔ پی آئی اے کی نجکاری تیز کرنے کیلئے دیگر اقدامات بھی زیر غور ہیں ۔

ان اقدامات میں پی آئی اے کے خساروں کو خریدار پر منتقل نہ کرنا بھی شامل ہے ۔پی آئی آئی کی نجکاری کو ہموار بنانے کیلئے اقدامات میں کمپنی کے سٹاف اور اثاثوں کے بارے میں فیصلے بھی جلد منظر عام پر آئیں گے ۔

ممکنہ خریداروں نے ان شرائط کی بنیاد پر پی آئی اے خریدنے کا عندیہ دیا تھا۔آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات میں نجکاری کے حوالے سے پیکج کی منظوری بھی لی گئی تھی جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ نجکاری کا عمل تیز کرنے کیلئے مختلف فارمولوں پر مذاکرات تاحال جاری ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button