لاہور:(بیوروچیف)یو ٹیوبر رجب بٹ ، مان ڈوگر سمیت 5 افراد کے خلاف زنا کا مقدمہ درج ہوگیا ،مقدمہ نواب ٹاون میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ لڑکی کی درخواست پر درج کیاگیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان حیدر نامی نوجوان سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، سلمان کے ساتھ مختلف ریسٹورنٹس پر اکثرو بیشتر جاتی رہی،سلمان نے رائیونڈ روڈپر ایک گھر میں بلا کر مجھے نشہ آور چیز پلا کر ریپ کیا اور میری نازیبا ویڈیو بنائیں اور بلیک میل کرتا رہا۔
بعد ازاں سلمان نے میری ویڈیو میری بہن کو بھی دکھائیں تومیں اور میری بہن سلمان کو منع کرنے اس کے گھر گئے جہاں اس کے گھر موجود رجب بٹ ، مان ڈوگر ، جواد حیدر نے ہمیں کمرہ میں بند کردیا۔ ا ن کے ساتھ سلمان اور جہانگیر بٹ بھی ان افراد کے ساتھ موجود تھے اس دوران جواد حیدر نے ہم بہنوں کا موبائل پکڑ کر "ری سیٹ ” کردیا اورہمیں دھمکا کر وہاں سے نکال دیا۔



