پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں
اٹک:دریا میں نہاتے 2 بھائی ڈوب کر جاں بحق
اٹک :(ویب ڈیسک )اٹک میں دریا ہرو میں نہاتے ہوئے 2 بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق اٹک کے گائوں بوٹا اکھوڑی میں ہرو دریا میں نہاتے ہوئے ڈھوک سوائیں کے رہائشی 2 سگے بھائی 12 سالہ حامد علی اور 19 سالہ فاروق علی ولد احمد نواز ڈوب گئے۔
مقامی افراد نے دونوں بھائیوں کی لاشیں دریا سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیں۔



