پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاڑکانہ:ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ماں، بیٹا جاں بحق

باپ اور 5سالہ بیٹی شدید زخمی،فیملی دوائی لے کر واپس ڈوکری جا رہی تھی

لاڑکانہ(ویب ڈیسک ) ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ اﷲ آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا۔

حادثے میں ماں اور 12 سالہ بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ باپ اور 5 سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار فیملی لاڑکانہ سے دوائی لے کر آبائی شہر ڈوکری جا رہی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button