پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور:عید کی زیادہ چھٹیوں پر شیرفروش کا تشدد،نوجوان ملازم جاں بحق

لاہور:(بیوروچیف)لاہور میں عید کی زیادہ چھٹیاں کرنے پر دکان مالک نے 18 سالہ ملازم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لاہور کے علاقے مناواں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک دکاندار نے محض اس وجہ سے اپنے 18 سالہ ملازم کو تشدد کرکے قتل کر دیا کہ اس نے عید پر زیادہ چھٹیاں کیوں کی تھیں؟

18 سالہ عبداللہ دودھ، دہی کی دکان پر 800 روپے یومیہ پر ملازم تھا، مقتول کے والد کے مطابق عبداللہ عید کی چھٹیاں کر کے دوبارہ دکان پر گیا تو دکان کے مالک آصف عرف حسنین نے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، باپ بیٹے کو لے کر ہسپتالوں میں پھرتا رہا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

اطلاع ملنے پر مناواں پولیس نے فوری کارروائی کی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم مکمل کرواتے ہوئے ورثا کے حوالے کر دی ہے، مقدمہ تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن برانچ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button