پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور ہائیکورٹ:عمران کی ضمانتوں کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

لاہور:(ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 16جنوری کو سماعت کرے گا۔

عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ سمیت کیس دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ہے، درخواست میں بانی پی ٹی آئی کا مؤقف تھا کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 8 درخواستیں مسترد کردی تھیں، جن پر لاہور میں 9 مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کی 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button