پاکستانتازہ ترینکاروبار

ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا،پٹرول کی قیمت برقرار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے یکم اکتوبر تک کیلئےہوگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button